صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔
صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ہیلتھ کلینکس میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں میسر ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلد فعال ہوجائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور ٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں، پسماندہ علاقوں سے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو بڑے شہر لیجانے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کی ہے، عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوز پر رائے عامہ اور فیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2025 کا عالمی یوم صحت کا تھیم زچہ اور بچہ کی صحت اور سلامتی سے متعلق ”صحت مند آغاز، پر امید مستقبل“ ہے، علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی یوم صحت نے کہا ہے کہ مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔