ٹرمپ نے روس پر اضافی ٹیرف کیوں نہیں لگایا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ روس کو اس فہرست سے کیوں خارج رکھا گیا؟ اب اس فیصلے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔
گزشتہ دنوں امریکا نے درآمدات پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ چین، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر یورپی اتحادی ممالک پر اس سے بھی زیادہ 34 فیصد تک ٹیرف نافذ کیا گیا۔ لیکن روس، جو کہ امریکہ کا طویل مدتی حریف سمجھا جاتا ہے، اس فہرست سے باہر رہا۔
ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلے ہی روس پر تجارتی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم محدود ہے۔
تاہم برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں امریکہ اور روس کے درمیان تجارت کا حجم 3.
اب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ نے بتایا ہے کہ روس پر ٹیرف نہ لگانے کی وجہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات ہیں۔ امریکہ روس اور یوکرین سے علیحدہ علیحدہ بات چیت کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر بات بھی ہو چکی ہے۔
اس پس منظر میں روس پر اضافی دباؤ ڈالنے سے گریز کیا گیا تاکہ امن مذاکرات میں رکاوٹ نہ آئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
اسکرین گریب بشکریہ جیو ٹی ویصوبۂ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا، 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ اڈیالہ جیل میں ہے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔
شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملے تو ہم اس پر خوش نہیں ہوتے، جن لوگوں نے 9 مئی کو املاک کو جلایا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں افسوناک واقعے پر چیئرمین بلاول بھٹو نے مذمت کی، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔
شرجیل انعام کا کہنا تھا کہ بارشوں سے مالی و جانی نقصان ہوا ہے غم کے وقت میں ساتھ ہیں، سندھ حکومت بھی ان مسائل کا سامنا کر چکی ہے، کسی صوبے کو ہماری مدد درکار ہو ہم رضاکارانہ طور پر تعاون کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں ون ونڈو آپشن کے ذریعے سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں بلڈنگ حادثے کے بعد مختلف عمارتوں کو خالی کروایا گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آپریشن کر رہی ہے، مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو 6 ماہ کا کرایہ سندھ حکومت دے گی،61 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 59 خالی کروائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں، ریڈ لائن کے مسائل کو حل کر کے کوریڈور کو دسمبر تک کھول دیں گے۔