ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی، حالانکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔

پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ  14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، پوپ کو اگلے دو ماہ مکمل آرام اور عوام سے دوری کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن وہ اتوار کی صبح سورج کی روشنی میں جمع ہونے والے لوگوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان کو دعائیں دیں۔

یہ منظر نہ صرف حوصلہ افزا تھا بلکہ ایسٹر سے دو ہفتے قبل مسیحیوں کے لیے خوشی کی خبر بھی لایا۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کی اسناد تقسیم کی تقریب

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت تقسیم اسناد اور انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔

وزیر اعلٰی نے ہونہار طلباء و طالبات کو ہنر مندی اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے پر اعزازات سے نوازا۔

اس موقع پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشنز سے نوازا گیا۔

خصوصی بات یہ رہی کہ ملک کی نامور سافٹ ویئر کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کر نے والے 50 طلباء کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپس کا اعلان کیا۔

اس پروگرام میں اب تک بلوچستان بھر سے 6000 سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا تھا۔

یہ انیشیٹو نہ صرف نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی کا بھی ضامن بن رہا ہے

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی
  • پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کی اسناد تقسیم کی تقریب
  • حیدرآباد: ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجوفیتہ کاٹ کر ہٹڑی ماڈل تھانے کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • غزہ میں خوراک لینے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں پر فائرنگ، 2 دنوں میں 300 فلسطینی شہید
  • بین اسٹوکس نے اینڈریو فلنٹوف کا وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
  • کے پاپ کا روشن ستارہ بجھ گیا، شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں چل بسے
  • کہیں آپ بھی جگر کی بیماری کا شکار تو نہیں؟
  • لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر گرفتار
  • بھارت کا ایک مرتبہ پھر راہ فرار، ایس سی اووزرا سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت