اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکردی، تمام کمیٹیوں کے چیئرمین برقرار، وزرا کے پورٹ فولیو میں ردو بدل کے باعث کمیٹیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے جن کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی ہے ان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں وزیراعظم کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، اس کمیٹی میں نائب وزیراعظم، وزیرتجارت، وزیر تعلیم وتربیت، داخلہ، صحت اور وزیر سمندرپار پاکستانیز شامل ہیں.

کمیٹی میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے کیوں کہ وزیراعظم نے حال ہی میں وفاقی وزیررانا تنویر سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے لیا تھا،اس وقت صنعت وپیداوار کا کوئی وفاقی وزیر نہیں ہے تاہم ہارون اختر خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت وپیداوار ہیں وزیر خزانہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے چیئرمین برقرار رہیں گے جبکہ وفاقی وزیر تجارت، وزیر اقتصادی امور، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور، وزیر منصوبہ بندی اور وفاقی نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر اسی سی سی کا حصہ ہیں.

وزیر اعظم نے حال ہی میں وفاقی وزیررانا تنویرکونیشنل فوڈ سیکیورٹی کا مستقل بنیادوں پرقلمدان تفویض کیا تھا،اس سے قبل رانا تنویر کے پاس نیشنل فوڈسیکیورٹی کا اضافی قلمدان تھا اسی طرح وفاقی وزیر قانون و انصاف قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے، یہ کمیٹی تجارت، اقتصادی امور، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزرا پر مشتمل ہے جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سمندر پار پاکستانیز اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزرا بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں.

قبل ازیںقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی میں پارلیمانی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزرا شامل نہیں تھے، وزیراعظم نے گزشتہ ماہ طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کا قلمدان تفویض کیا تھا، اس سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے پاس پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان تھا،قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے.

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین برقرار رہیں گے، وزیر تجارت اس کمیٹی کے واحد رکن ہوں گے، ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر مملکت خزانہ کی رکنیت ختم کردی گئی ہے کیوں کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک کو وفاقی وزیر بننے کے بعد وزارت پیٹرولیم کا قلمدان سونپ دیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر کمیٹی میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • میڈیکل کالجوں اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع  کے سٹوڈنٹس کے لئے پہلے مختص کوٹہ  بحال
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا
  • چینی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ نے کیا، ہم تو فیصلے کے پابند ہیں: چیئرمین ایف بی آر
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شاہ محمودکانام9مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں نہیں تھا
  • وزیر اعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس