کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلیے 100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔
گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست لے کر آئیں تو پھر وفاق سے رقم دلوانے کیلیے خط وزیراعظم کو لکھیں گے۔
اُدھر گورنر اور میئر کراچی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔