بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت ریلیف کی دیگر تجاویز زیر غور ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزيراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی پیمانے پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے کام جاری ہے، ریلیف بجلی کی قیمتوں کمی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔
اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کےلیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسط ساڑھے7 روپے کمی کی گئی، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کےلیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں قیمتوں میں
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔