فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس پر صرف اور صرف عالمِ اسلام کا ہی حق ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور گریٹر اسرائیل کے مذموم شیطانی منصوبے کے آگے بند باندھنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت سہارے اور فرار کے راستے تلاش نہ کرے بلکہ بروقت اور موثر اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں خصوصی مشاورتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام مسلسل اسرائیلی صیہونی وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ عالمِ اسلام کی بزدلانہ بے حسی اور عالمی اداروں کی بے بسی، جانبداری فلسطینیوں کو ایک ایک کرکے صفحہ ہستی سے مٹارہی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی اور گریٹر اسرائیل کے مذموم شیطانی منصوبے کے آگے بند باندھنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت سہارے اور فرار کے راستے تلاش نہ کرے بلکہ بروقت اور موثر اقدامات کرے، دو ریاستی حل یا غزہ کو نیست و نابود کرنا، ظالم اور ناجائز اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنا عالمِ اسلام کے لیے مستقل تباہی اور عالمی امن کے لیے مستقل خطرات کا باعث بنے گا، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس پر صرف اور صرف عالمِ اسلام کا ہی حق ہے، جماعتِ اسلامی عالمی بیداری کے لیے پاکستان کے عوام کے فلسطینیوں کے ساتھ ایمان پرور غیرمتزلزل جذبوں کو متحرک اور منظم کرے گی۔
لیاقت بلوچ نے وفاقی، صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ سردار اختر مینگل کا دھرنا ایک سیاسی، جمہوری، آئینی اور پرامن مزاحمت ہے۔ ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، پرامن سیاسی، جمہوری، مزاحمتی احتجاج کو ریاست کی اندھی طاقت سے کچلنا بہت مہنگا اقدام ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ جنگوں میں ذلت آمیز شکستوں کے بعد اب چین سے اقتصادی جنگ بھی ہار گیا ہے اور اب تجارتی محاذ پر ٹیرف میں اضافوں کا فال پلے کررہا ہے، ٹرمپ اس محاذ پر بھی ناکام ہونگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کے لیے
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔