پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔
سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔
سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ترقی کررہی ہے، یہ ہمارا فخر ہے، سلمان نصیر اور پی سی بی کی ٹیم لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے، منفی باتوں اور تنقید کے بجائے ہمیں بطور ٹیم مالکان ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک “رینٹل ماڈل” پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں، ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق چھن جائیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل علی ترین
پڑھیں:
عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم جشن منانے کے نئے انداز پر تنقید کی زد میں آگئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔تاہم فتح کے باوجود یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم جشن منانے کے اپنے نئے انداز کی وجہ سے شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔کنگز کی بیٹنگ کے دوران عماد نے اپنے اوور میں ٹم سائفرٹ کو آؤٹ کیا۔وکٹ کے بعد عماد کے ایک ہاتھ ماتھے پر رکھ کر جشن مناتے ہوئے ڈانس کرنا شروع کیا جو شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور شائقین نے ان پر تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ ’جیسے انہوں نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی ہو۔