پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس ؛بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا، چیف الیکشن کمشنر نے نے اگلی سماعت پرتیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر جبکہ درخواست گزار کی جانب سے اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے کہا، "آپ نے آج دلائل دینے تھے۔" جس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ "میں نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔"
عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ "ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے۔ ٹھیک ہے، ہائی کورٹ نے فیصلے سے منع کیا، مگر پروسیڈنگ سے منع نہیں کیا گیا۔"
بیرسٹر گوہر نے جواب دیا، "میرے پاس ڈاکومنٹس ابھی موجود نہیں، کچھ وقت دے دیں۔" اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی، "اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں۔"
بعد ازاں کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن اب تک آٹھ سماعتیں کر چکا ہے۔
پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
ادھر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، تاہم بی این پی مینگل کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے اس کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر نے پارٹی انتخابات کیس بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کیس کی
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔