کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضیٰ وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی،گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئیں پورا شہرگھومتے ہیں، میں بائیک چلاوں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے۔

مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟۔گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں۔ کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ۔لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں۔عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے۔ کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو چیلنج دیا تھا کہ میئر کراچی 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری میرے پاس لائیں تو میں وفاق سے انہیں یہ رقم دلوا دوں گا۔

بعدازاںگزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے100 ارب اروپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا تھا۔گورنر سندھ نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنے لکھے گئے خط میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔گورنر سندھ نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی تھی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوتے۔ تب تک گورنر ہاﺅس میں عوامی عدالت لگتی رہے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے ترقیاتی منصوبوں گورنر سندھ کا گورنر سندھ نے منصوبوں کی وہاب کو کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم

کراچی:

حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

سکھدیو ہیمنانی کا کہنا تھا کہ قانون شکنی، جبر یا مذہبی آزادی میں مداخلت کے کسی بھی واقعے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  نوجوان 2 گھنٹے تک موٹر سائیکل چلاتا رہا، پیٹرول ٹینک کے نیچے چھپا رہا زہریلا سانپ
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
  • ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ