یو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی ، پاکستان میں کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
یو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی ، پاکستان میں کب ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,
اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر عید کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفات اور عید الاضحیٰ کیلئے چھٹی ذی الحج کی 9 سے 12 (1445 ہجری) تک ہوگی جو 4 دن کی چھٹی کے برابر ہے۔
پاکستان میں عید الاضحی کب ہوگی؟
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں چاند کے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کیلئے 7 جون 2025 بروز ہفتے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تاہم عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کیلئے معطل رہے گا۔
نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے،14اگست کےدوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔
جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے
مزید :