چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران یتیم اور بے سہارا بچوں کےتحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلیج کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمےداری ہے، حکومت پنجاب ذمے داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے، ایس او ایس ویلیج میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کیا جانا قابلِ تحسین ہے۔
ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر ایس او ایس ویلیج نے بھی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔
صدر ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی چائلڈ کیئر پالیساں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز ایس او ایس نے کہا
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔