آئی پی ایل میں کوہلی نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی۔
گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور نے ممبئی انڈیز کیخلاف فتح سمیٹی، اس میچ میں فتح کیساتھ انکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
اس میچ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے رائل چیلنجر بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ یشسوری جیسوال کو بھی "غیرملکی گرل فرینڈ" مل گئی
کوہلی نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، وہ ایسا کرنیوالے پہلے بھارتی بلےباز بنے۔
مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا"
انہوں نے یہ کارنامہ 403 ویں ٹی20 میچ کی اپنی 386 ویں اننگز میں حاصل کیا، کوہلی ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی20 میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"
کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی20 اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
اننگز کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز
کرس گیل (ویسٹ انڈیز) – 381
ویرات کوہلی (بھارت) – 386
ایلکس ہیلز (انگلینڈ) – 474
شعیب ملک (پاکستان) – 487
کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز) – 594
واضح رہے کہ ٹی20 میں اب تک کل 5 بلے بازوں نے 13 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کوہلی نے
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے