اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔
اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی ہوئی دولت کا راز فاش کر کے اسے قبضے میں لیتا ہے۔
فلم میں وانی کپور امے پٹنائک کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سوربھ شکلا، سورپیا پاٹھک، اور رجت کپور شامل ہیں۔
سنسنی اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 1 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کے شائقین کے لیے بڑی خبر — پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر سپر فور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 21 ستمبر (اتوار) کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہمیشہ کی طرح بھرپور جوش و خروش سے بھرپور ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں جگہ بنالی
پاکستان نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے نہ صرف میدان میں بیٹنگ پریشر کو سنبھالا بلکہ میدان سے باہر درپیش چیلنجز پر بھی قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔
کرکٹ دیوانوں کے لیے تیار رہنے کا وقت!
پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز ہمیشہ جذبات، مہارت، اور بھرپور مقابلے سے بھرے ہوتے ہیں — اور اب ایک اور بڑا معرکہ 21 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ کیا گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سمیٹ سکیں گے؟ سب نظریں اسی دن پر جمی ہیں۔