سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیاد وں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق 3اپریل کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 3اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375، راولپنڈی1333، گوجرانوالہ 1430،سیالکوٹ1420،لاہور1450،فیصل آباد1378،سرگودھا1370،ملتان 1429،بہاولپور1450،پشاور1393 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350 روپے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314 ، حیدرآباد 1337 ،سکھر1450، لاڑکانہ1433،کوئٹہ1450 ا ور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337روپے ریکارڈ کی گئی۔ Post Views: 3
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ریکارڈ کی گئی ملک کے
پڑھیں:
کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔ زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔