بلوچستان کے علاقے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک)چاغی بلوچستان میں نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کرلئے۔نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں 16 ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کرلی ہے۔ این آر ایل اب تک 3 ہزار 517 میٹر گہرائی تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے ۔ دوسری جانب این آر ایل نے ایک اور معدنی کان سے ملحق لیڈ-زنک ایکسپلوریشن کا لائسنس بھی حاصل کرلیا۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی لیز پر کام کرنے کیلئے او جی ڈی سی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اس پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش ،ژالہ باری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔