عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی، لاجواب سروس قصہ پارینہ بن گئی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے پی آئی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا، یورپی یونین کے روٹس بند ہو گئے، برطانیہ بند ہوگیا، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جب شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپی یونین کے روٹ بحال ہوئے، برطانیہ کے کے روٹس کی بحالی زیادہ دور نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 21 سال بعد پی آئی اے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے،پی آئی اے (پی آئی اے) کے چیئرمین ایئر وائس مارشل عامر حیات ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں، ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا، پاکستان پائی ندہ باد۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قصہ پارینہ بن گئی کو تباہ کرنے میں خواجہ ا صف پی ا ئی اے کہا کہ
پڑھیں:
کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے، اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔