واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیٹو میں تعینات سینئر خاتون فوجی افسر کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی قیادت کی صلاحیت پر اعتماد کے فقدان کو برطرفی کی وجہ قرار دیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ ان اعلیٰ افسران میں شامل ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے برطرف کیا ہے.

(جاری ہے)

وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ کی برطرفی کو ٹرمپ انتظامیہ کے ہاتھوں اعلیٰ افسران کی برطرفی کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے، جو کہ سینئر امریکی فوجی قیادت کی ایک غیر معمولی تبدیلی کا حصہ ہے پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہیگسیتھ نے چیٹ فیلڈ کو نیٹو کی فوجی کمیٹی میں امریکی نمائندے کے عہدے سے ہٹا دیا ہے کیونکہ ان کی قیادت کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے.

نیٹو بائیو گرافی کے مطابق چیٹ فیلڈ ایک تربیت یافتہ ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں جو اس سے قبل بحرالکاہل اور خلیج میں کیریئر اسٹرائیک گروپ اور ایمفیبیئس ریڈی گروپ آپریشنز میں خدمات انجام دے چکی ہیں وہ یورپ کے لیے سپریم اتحادی کمانڈر کی سینئر فوجی معاون بھی تھیں انہوں نے نیٹو کی فوجی کمیٹی میں نائب امریکی فوجی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں اور دیگر عہدوں کے علاوہ امریکی ایئر فورس اکیڈمی میں پولیٹیکل سائنس بھی پڑھاتی تھیں.

ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ان کی برطرفی کی مذمت کی ہے ڈیموکریٹک نمائندے ایڈم اسمتھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات کی وجہ سے ہمارا ملک کم محفوظ ہے جبکہ سینیٹر جیک ریڈ نے کہا کہ یہ اقدام غیر منصفانہ اور شرمناک ہے دوسری جانب ”این بی سی نیوز“ کا کہنا ہے کہ امریکا یورپ سے 10 ہزار فوجی واپس بلا سکتا ہے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 2022 میں ایسٹر کے موقع پر تقریباً 20 ہزار اضافی فوجی تعینات کیے گئے تھے صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بار بار نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری قبول کرے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی فوجی دیا ہے

پڑھیں:

جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع

جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

تہران(آئی پی ایس) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکا کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور طاقت سے ردعمل دے گا، اور دشمن کے تمام مفاداتفوجی اڈے اور تنصیبات نشانے پر ہوں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب امریکی حکام مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیاں دے کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو، بالخصوص نئے وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بعد کی 40 سالہ ایرانی مزاحمتی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں۔

بریگیڈیئر جنرل نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حال ہی میں ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 1,200 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مخصوص ہدف کو ایک میٹر کی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور یہ ہدف تلاش کرنے کے لیے کسی بیرونی GPS نیویگیشن پر انحصار نہیں کرتا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ چھٹے دور کے مذاکرات اتوار کو مسقط میں متوقع ہیں، جب کہ امریکا نے بحرین و عراق سے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کریگا: ترک صدرکا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران نے جوابی وار کیا تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
  • سرکاری فرائض سے مسلسل غیر حاضری، 18 ڈاکٹرز برطرف
  • جرمن وزیر دفاع کا دورہ کییف، فوجی امداد کا وعدہ
  • "فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طورپر سعودی عرب پہنچ گئے" سینئر صحافی رضوان رضی کا دعویٰ
  • ٹرمپ نے عراق، شام کے مقابلے میں لاس اینجلس میں زیادہ امریکی فوجی بھیجے
  • جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع
  • ایران کا مسئلہ طاقت نہیں بات چیت سے حل کرنا چاہتاہوں: امریکی صدر
  • ایران کا مسئلہ بمباری سے نہیں بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہوں؛ ڈونلڈ ٹرمپ
  • صدر ٹرمپ کا لاس اینجلس شہر کا کنٹرول واپس لینے کے لیے فوجی دستے تعینات کرنے کا دفاع
  • گورنر کیلیفورنیا نے فوجی تعیناتی پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا