شہریوں کو سمندر کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شہریوں کو سمندر کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی۔ شہری نے سمندر کے راستے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہ زیب نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے فی کس ہتھیائے۔ ملزم نے شہریوں کو کینیڈا کے بجائے ایران بھجوا دیا اور وہاں محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم مظہر اقبال نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے 94 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرون ملک بھجوانے شہریوں کو سمندر کے
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔