مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی
دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی
سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور جو لوگ جیلوں میں ہیں اس پر میاں نواز شریف کردار ادا کرے،نواز شریف ایک سینیئر سیاست دان ہ ہیں ، نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان آؤں گا لوگوں سے ملوں گا،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے،نواز شریف راضی ہوگئے کہ اپنا کردار ادا کریں گے
2 ماہ کی پابندی! گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر
سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ آج ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی عمرہ تشریف لائے تھے،اس تفصیلی ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،ڈاکٹر صاحب نے خیالات سے آگاہ کیا،ڈاکٹر صاحب نے درخواست کی کہ نواز شریف سینیئر سیاست دان کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہم نے اس پر تفصیلی بات کی ہے،بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آگیا اور صورتحال یہاں تک پہنچی،میاں نواز شریف نے یقین دلوایا ہے کہ نواز شریف ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حل نکالیں گے
ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید :