ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔

تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔

ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کے مطابق جب ڈاکتر چیمبرز نے مرکزی تھائی لینڈ پولیس اسٹیشن میں خود گرفتاری کے لیے پیش کیا تب وہاں انسانی حقوق کے وکلاء اور سماجی کارکنوں کے گروپ کے نمائندے، تھائی لینڈ میں امریکی سفارت خانے کا عملہ، اس کی یونیورسٹی کے چھ پروفیسرز اور ایک مترجم موجود تھے۔

ڈاکٹر چیمبرز کو 27 فروری کو بنائی ایک چارج شیٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جس میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 112 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہا گیا ہے:

’جو کوئی بادشاہ، ملکہ، ولی عہد یا ریجنٹ کو بدنام یا ان کی توہین کرتا ہے یا انہیں دھمکی دیتا ہے اسے 3 سے 15 سال قید کی سزا دی جائے گی‘۔

چارج شیٹ کے مطابق اس جرم کے مرتکب ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے‘۔

تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کے مطابق، امریکی شہری پر یہ الزامات 11 اکتوبر کو سنگاپور کے ISEAS انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی انگریزی زبان کی ایک پوسٹ کو جواز بنا کر لگائے گئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ پوسٹ تھائی اسٹڈیز پر اکیڈمک کا ایک مختصر تعارف یا اشتہار تھا، جس میں چیمبرز نے تھائی فوج کے بارے میں گفتگو کی۔

دوسری طرف امریکی ماہر تعلیم چیمبرز اس اس متنازع پوسٹ کرنے یا ویب سائٹ سے وابستہ ہونے کی تردید کرتے ہیں۔

تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ڈاکٹر شیمبرز اس ویب سائٹ کو بنانے والے شخص سے بھی عدم واقفیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، ٹامی بروس کا کہنا ہے کہ وہ ’صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہری پال چیمبرز کی تھائی لینڈ میں لیز میجسٹی الزامات اور کمپیوٹر کرائمز ایکٹ کے تحت گرفتاری سے امریکا پریشان ہے۔ہم اس معاملے کے حوالے سے تھائی حکام سے رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ماہر تعلیم تھائی لینڈ میں کے تحت

پڑھیں:

فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی

 پاکستان کے معروف اسلامی بینک، فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حبیب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تعلیم کے فروغ و معاشرتی ترقی کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ حبیب یونیورسٹی سائنس اور آرٹس کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، جو نوجوان قائدین اور مفکرین کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے۔

اس موقع پر فیصل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کے ہمراہ یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا اور حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، ادارہ جاتی استحکام اور دیرپا باہمی اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔

یہ ملاقات فیصل بینک کی موثر شراکت داریوں پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے جو دیرپا معاشرتی اقدار پیدا کرتی ہیں۔ جامع سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے اپنے وژن کے تحت فیصل بینک کا حبیب یونیورسٹی سے تعاون اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم ہی ترقی اور مساوات کا ایک بنیادی ستون ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد یونس نے کہا، ”ہماری خدمات صرف بینکنگ تک محدود نہیں، بلکہ ہمارا مقصد ایک باشعور، مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہے۔ حبیب یونیورسٹی جیسے اداروں کی معاونت کے ذریعے ہم انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور معاشرے میں مثبت اور پائیدار اثرات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔“

حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی نے فیصل بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا، ”ہم تعلیم اور سماجی ترقی کے حوالے سے فیصل بینک کی معاونت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ معاونت اس مشترکہ یقین کو تقویت دیتی ہے کہ تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں کے مابین پائیدار شراکت داری مستقبل کی نسلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور طویل المدتی قومی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔“

ایسے اقدامات کے ذریعے فیصل بینک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ایسے اداروں سے تعاون کررہا ہے جو تعلیم، ترقی اور طویل المدتی سماجی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب، ڈبلیو ایچ او
  • پاکستان سے بےدخلی کے بعد ہزارہا افغان طالبات تعلیم سے محروم
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے: ڈاکٹر قمر چیمہ
  • ’تعلیم، شعور اور آگاہی کی کمی پاکستانی ماؤں کی صحت مند زندگی کی راہ میں رکاوٹ ہے’
  • فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی