متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کے دنیا کے نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا پیش کر دیا گیا۔

سدبیز کی نمائش میں پیش کیے گئے آٹھ ہیروں کا مجموعی وزن 700 قیراط سے زیادہ ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا نمائش دیکھنے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو کہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔

سدبیز کے مطابق رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالر میں نیلامی متوقع ہے۔

کمپنی کے شمالی امریکا، یورب اور مشرقِ وسطیٰ میں جواہرات کے سربراہ کوئگ بروننگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس نمائش کے لیے ابو ظہبی کا انتخاب کرنے کی وجہ اس علاقے کے لوگوں کی ہیروں میں دلچسپی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا

— فائل فوٹو 

شکر گڑھ کے علاقے رشید پورہ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا۔

انسپکٹر وائلڈ لائف کے مطابق شہریوں نے ہرن پکڑ کر محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔

وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ہرن کا طبی معائنہ کر کے اسے بدوال جنگل میں آزاد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا کیوں مہنگا ہو رہا ہے، کیا امریکی ڈالر اپنی قدر کھونے والا ہے؟
  • فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • شکر گڑھ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا