نئی دہلی: بھارت کی مشہور ائیر لائن ائیر انڈیا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، جب دہلی سے شکاگو جانے والی طویل پرواز میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا۔ اس حیران کن واقعے نے مسافروں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 12 ہزار کلومیٹر طویل اور 18 گھنٹے کے فضائی سفر کے دوران جب مسافروں کو کسی قسم کی سروس نہ ملی تو انہوں نے خود عملے کو تلاش کرنا شروع کیا۔ حیرت انگیز طور پر پورا کیبن کریو بزنس کلاس میں خراٹے لیتا پایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کی نجی ملکیت میں منتقلی کے بعد ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ہوابازی سے متعلق حکام کے مطابق، ائیر انڈیا جان بوجھ کر بزنس کلاس کی کچھ نشستیں خالی رکھتی ہے تاکہ عملہ آرام کر سکے، لیکن اس بار تمام عملے کا ایک ساتھ سونا حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ائیر انڈیا کو حال ہی میں پرائیویٹائز کیا گیا ہے، اور اس کے بعد سے سروس میں کمی اور بدنظمی کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ائیر انڈیا

پڑھیں:

ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی

ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور پُرمزاح مکالمے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

عائزہ اور دانش دونوں ہی اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر تواتر سے اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جس پر مداح بھی مزے مزے کے کمنٹس کرنے سے باز نہیں آتے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جو شگاگو کی ایک تقریب کی ہے اور جس میں یہ خوبصورت جوڑی مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔

اس دوران عائزہ خان نے شرارتی لہجے میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں اپنی ہیروئنز کے ساتھ خوب رومانس کرتے ہیں۔

عائزہ نے دانش سے آئی لو یو کہنے کی فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیوی ہوں سب کے سامنے مجھ سے پیار کا اظہار کریں جیسے آن اسکرین کرتے ہیں۔

عائزہ خان نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے بھی دانش کو ٹی وی پر رومانس کرتے دیکھا ہوگا جس پر سب نے ہاں میں جواب دیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کو گھورتے ہوئے کہا کہ اب مجھے سب کے سامنے آئی لو یو بولیں جس پر دانش تیمور شرمانے لگے۔

دانش تیمور نے مداحوں سے کہا کہ عائزہ میری بیوی ہیں اور گھر پر ان سے ہر وقت ہی پیار کا اظہار کرتا رہتا ہوں۔

جس پر عائزہ نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے آپ کے ساتھ اداکاری بھی کی ہے اس لیے ساتھی اداکار کے طور پر ابھی پیار کا اظہار کریں۔

دانش تیمور نے عائزہ کی بات ٹالنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ دیکھا آپ سب نے کہ کیسے دانش ہم سب کو گھما رہے ہیں۔

دانش تیمور یہ الزام برداشت نہ کر پائے اور فوراً کہا کہ آپ سب لوگ چاہتے ہیں کہ میں یہاں اپنی بیگم کو ’آئی لو یو‘ کہوں؟

جس پر تقریب کے شرکا نے مثبت میں جواب دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ دانش نے کہا کہ آپ لوگوں کو اتنا خوش اور پُرجوش دیکھ کر لگ رہا ہے آپ لوگ میری دوبارہ شادی کروا رہے ہیں۔

عائزہ خان شاید اسی موقع کی تاک میں تھی فوراً کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے سامنے یا ویسے بھی محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے اس سے محبت بڑھتی ہے۔

جس پر دانش تیمور نے اختلاف کی جسارت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں محبت ’آئی لو یو‘ کہنے سے نہیں بڑھتی بلکہ دل میں ہو تو خود بخود بڑھتی رہتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کھپرو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہری پریشان
  • ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی
  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • کوٹری: صفائی کا عملہ غائب، شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟