عوامی وسائل کا ضیاع قابل برداشت نہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری ضروری ہے۔ اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کو جلد فعال کیا جائے۔ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عوامی مفاد کے برعکس کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے “کی پرفارمنس انڈی کیٹرز” تشکیل دیئے جائیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی نے ہڑتال یا دھرنا دینا ہے تو شوق سے دیں۔ لیکن عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ محکمہ صحت کے لیے ہر سال 80 ارب روپے سے زائد دیتے ہیں۔ اور 80 ارب روپے میں تو صوبے کے ہرشخص کا علاج مہنگے ترین نجی اسپتال میں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قابل برداشت نہیں۔ اور صحت کے شعبے کے لیے مختص ایک ایک پائی غریب آدمی کی صحت پر خرچ ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی وزیر اعلی نے کہا کہ صحت کے کے لیے
پڑھیں:
غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔
بیان کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔
وزارت اطلاعات نے کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول مذاکرات افغان طالبان افغانستان بیان مسترد پاکستان غلط بیان ناقابل قبول وزارت اطلاعات