آسان کاروبار کارڈ اسکیم، قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے ذریعے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبارکارڈپروجیکٹس پرپیش رفت کا جائزہ لیا۔مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنیوالے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی، قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ، فارما سوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنیوالے شامل ہیں۔اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظورکیں اور کاروبار فنانس،کاروبار کارڈ کے ذریعے 34ہزار کاروباری افرا د کیلئے لون کا اجرا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا اور اجلاس کے دوران ہی قرض حاصل کرنیوالے افراد سے فون پر بات چیت کی ،جس میں قرض حاصل کرنے کے مراحل کے بارےمیں دریافت کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کاروبار فنانس ا سان کاروبار کاروبار کارڈ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 978 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔