قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی کھلی نسل کشی ہے، ،مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہری نظام تباہ، اسپتال، اسکول سمیت رفاہی ادارے تباہ ہو چکے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل غیر مؤثر ہوچکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے بے بس ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک غیر مشروط جنگ بندی تک سفارتی تعلقات ختم کریں۔

ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری.

..

قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ماضی قریب میں غزہ جیسے ظلم کی مثال نہیں ملتی، اب تک کم و بیش 55 ہزار شہید اور 2 لاکھ کے قریب زخمی و معذور ہیں، غزہ میں شہری نظام تباہ، اسپتال، اسکول سمیت رفاہی ادارے تباہ ہوچکے، یہ محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی کھلی نسل کشی ہے،  عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے، عالمی عدالت انصاف غزہ میں ہونے والے ظلم کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں۔

پاکستان میں کسی بھی مشکل کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے اسرائیلی صدر نے پاکستان کو ختم کرنے کا پالیسی بیان دیا، پاکستان میں جب بھی مشکلات ہوتی ہیں اس کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، ہمیں ان حالات میں قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھنا چاہیے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  تمام مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے، فلسطین کے معاملے میں کوئی معاہدہ اس جہاد میں شرکت سے مانع نہیں ہے، سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا جائے اور پاکستان اس میں پہل کرے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی فلسطین کانفرنس میں کہا گیا ہوچکا ہے پر جہاد

پڑھیں:

فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے

سٹی 42 : پاکستان اور ترکی نے  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ  حکان فدان نے استنبول میں ملاقات کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خٓرجہ نے آج شب بتایا کہ  اسحاق ڈٓر اور حکان فدان کی ملاقات "وزرائے خارجہ کے غزہ پر وزارتی اجلاس"کے موقع پر ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

 وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں وزارائے خٓرجہ نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ 

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا۔ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے، صدرزرداری
  • امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ جہاد اور شہادت کا جذبہ ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • ’’اب تو فرصت ہی نہیں ملتی۔۔۔!‘‘
  • 27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، رانا ثناء
  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان
  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • میرا لاہور شہربے مثال کے کچھ خوب صورت نظارے (دوسرا حصہ)
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی