امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔
اونیجا اینڈریو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی تھیں انہوں نے پاکستان میں میری دیکھ بھال کی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھیں اور انہوں نے شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر مامور تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by BBC Asian Network (@bbcasiannetwork)
میزبان نے کہا کہ وہ انہیں اور شبانہ کو نیویارک میں اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا خواب ہے جس پر اونیجا اینڈریو نے کہا کہ شبانہ کو نیویارک بہت پسند آئے گا۔
آخر میں میزبان نے اونیجا اینڈریو سے پوچھا کہ وہ شبانہ کو کیا پیغام دینا چاہیں گی جس پر انہوں نے محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ شبانہ سے پیار کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی نیو یارک میں موج مستی
واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر 2024 کو کراچی کے 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔ انہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا۔
پاکستان سے واپس بھیجے جانے سے قبل انہیں کراچی کے جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں کچھ دن تک زیر علاج بھی رکھا گیا تھا، جہاں خاتون پولیس افسر شبانہ جلبانی ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اونیجا اینڈریو رابنسن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنسن اونیجا اینڈریو کی خاتون انہوں نے شبانہ کو
پڑھیں:
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر شہباز شریف کا اظہار اطمینان
وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
پیغام میں کہا گیا ہے الحمدللہ! ۔۔۔S\&P کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کرنا خوش آئند پیشرفت ہے، جس کے ساتھ ایک مستحکم آؤٹ لک بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے معاشی اصلاحات اور حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل دور میں ملک کو راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معیشت میں ابھرتے ہوئے بہتری کے آثار عوامی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں بدل سکیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان معاشی بہتری کے ابتدائی اشارے دے رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی اس پیش رفت کو نوٹ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس شہباز شریف عالمی مارکیٹ معیشت