لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر  اور  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔ فاتح نور زمان کو 5 ہزار  250 ڈالر ‘ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں، میچ کافی اچھا تھا، مصری کھلاڑی حال ہی میں بھارت میں ایونٹ جیت کر آیا، میری کوشش یہی تھی کہ اچھا کھیلوں اور جیت سکوں، میچ کیلئے پریشرنہ لینے کا فیصلہ کیاتھا اور ایسا ہی کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔انشاء اللہ ، پاکستان سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نور زمان نے سکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔مستقبل میں نْور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش کے چیمپین نور زمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ عزم مضبوط اوریقین پختہ ہو تو کوئی بھی خواب ناممکن نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بطور نمائندہ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب میں شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ سکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی باعثِ فخر ہے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا شکریہ، پاکستان پر اعتماد کیا۔سکواش پاکستان کا تاریخی ورثہ ہے، نئی نسل میں جوش پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔پاکستان اسکواش کا سنہرا دور واپس لائیں گے۔سکواش کی عالمی بحالی میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے سکواش کے فروغ میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ، ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کی معاونت قابلِ ستائش ہے۔پاکستان اور سندھ سکواش فیڈریشن کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کا عالمی معیار کے ایونٹ کی میزبانی میں اہم کردار ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکواش چیمپئن شپ جیت انڈر 23 ورلڈ سکواش سکواش کے

پڑھیں:

ملک کی حفاظت کے لیے ہم سب سینہ سپر ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کی حفاظت کے لیے  ہم سب سینہ سپر ہیں، آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے ہندوستان کی نظریں ہمارے ملک پہ ہیں اور اس کا الٹی میٹلی مقصد یہی ہے کہ پاکستان کے حصے بخرے کیے جائیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی خیال کی جنت میں نہیں رہنا چاہیے، آدھا ملک گنوانے کے بعد ہم نے کرتوت ٹھیک نہیں کیے، ہم نے اپنے ملک کوٹھیک نہیں کیا، اپنے لوگوں کو ساتھ لے کر نہیں چلے لیکن پاکستانی قوم کو سلام ہے کہ جب بھی پاکستان کی سلامتی پر حرف آتا ہے تو ہم سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ 

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پہلا وار تو بہرحال ہندوستان کی طرف سے آیا اور انہوں نے بڑا ہی کاری وار کیا کیونکہ جو واقعہ وہاں پہ پیش آیا اگر چار جانیں گئی ہوں تو افسوس ہی کرتے ہیں، پاکستان نے بھی کیا لیکن اس پر جس طرح انھوں نے سیاست کی اور اپنے ایک دم سے پانچ منٹ کے اندر اندر ان کے سارے چینل آگ اگلنے لگے پاکستان کے خلاف، اس سے سب کو شک پڑ گیا کہ بھئی یہ کوئی واقعہ ہوا بھی ہے اور کس طرح ہوا ہے؟پھر جب بات نکلی اور کھلی تو پتہ چلا کہ یہ تو ہمیشہ سے ہی فالس فلیگ آپریشنز کرتے آئے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلگام والا جو واقعہ ہوا تھا اس کی تو مذمت بالکل سب نے کی ہے، پوری دنیا کرتی ہے جو ٹریرسٹ اٹیک وہاں ہوا ہے لیکن اس کے بعد ہندوستان کی حکومت کی طرف سے جو ردعمل آیا اس کی بھی ہمیں اتنی ہی مذمت کرنی چاہیے کہ ایک ملک کو بغیر کسی ثبوت کہ بغیر سوچے سمجھے آپ نے الزام لگا دیا ہے اور پاکستان جو چاہتا ہے کہ اس خطے میں امن رہے اس پر آپ نے ایسی لغو قسم کی باتیں کہ جو ٹریٹی آپ یک طرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی اس کو آپ ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ سمجھ سے باہر ہے، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نہروں کے حوالے سندھ کے لوگ بے چینی اور پریشانی میں تھے، اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیڈرل گورنمنٹ کو اپروچ کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ نے سی سی آئی کا اجلاس بلانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • ملک کی حفاظت کے لیے ہم سب سینہ سپر ہیں، علی محمد خان
  • جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز