پی ایس ایل؛ پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینٹور اور صدر انضمام الحق سمیت پوری پشاور زلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟
زلمی نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
پشاور زلمی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کرکٹر کو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل
پڑھیں:
بھارتی ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا؟ نام سامنے آگیا
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہیں رکھی۔
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج بھی کیا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ہاتھ ملانے سے منع کرنے والے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ تو بتا دی لیکن سوریا کمار نے یہ سب کس کے کہنے پر کیا، اس متعلق بھارتی میڈیا نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا نام بھی بتا دیا۔
ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھی دبئی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار نے سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا لیکن انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد جب سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب پاکستان کو واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا تاکہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو یاد رکھیں لیکن یہ تجویز میری نہیں تھی۔
این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا جس پر بھارتی ٹیم نے ایسا کیا۔
ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی نے کہا کہ ہیڈ کوچ نے مبینہ طور پر بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ یہ بھی کہا کہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی بات بھی نہ کی جائے۔