سب سے بڑا مُنہ کھولنے والی خاتون، نیا عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
الاسکا کی ایک خاتون نے اپنے بڑے سائز کے مُنہ کی وجہ سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میری پرل نامی خاتون کا منہ دندان ساز کے ذریعے ناپا گیا اور اپنے 2.98 انچ کھُلے منہ کے ساتھ انہوں نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
@guinnessworldrecordsLargest mouth gape (female): 7.59 cm (2.98 in) - Marie Pearl Zellmer Robinson ????????
♬ original sound - Guinness World Records - Guinness World Recordsکیچکن کی رہائشی میری پرل زیلمر رابنسن نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی تھیں کہ ان کا منہ بڑا ہے، لیکن اس وقت تک اس پر غور نہیں کیا تھا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے جب تک کہ انہوں نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر، سمانتھا رامسڈیل کی ایک ویڈیو نہیں دیکھی، جس کے کھُلے منہ ک پیمائش 2021 میں 2.
انہوں نے بتایا کہ میں نے صرف چند بار ویڈیوز دیکھی ہیں۔ اور میں ایسی ہی ہوں، یہ مضحکہ خیز ہے۔ جتنا بڑا مُنہ سابق ریکارڈ ہولڈر کا تھا، اتنی بڑی چیز تو میں اپنے منہ میں فٹ کر سکتی ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ بھارت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے، اور اس طرز عمل سے نہ صرف علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے بلکہ عالمی امن بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔