ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

  بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

 پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا،دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔

نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا

 روڈ میپ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان طے پا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے روڈ میپ دیا گیا۔

 بیلاروس کے ایوانِ صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا ہے،بیلاروس کے صدر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس بزنس فورم کا انعقاد تجارت کے فروغ کے لیے اہم ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہماری مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار

 ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور بیلاروس بیلاروس کے بیلاروس کی پاکستان کے کے درمیان نے کہا کہ تعاون کے

پڑھیں:

پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق

اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان اور روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات پاک روس باہمی سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے تحت ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فریقین نے سیاسی، معاشی، تجارتی، توانائی، دفاع، اور علاقائی امور سمیت عالمی سطح پر تعاون کے امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی روابط کو مزید تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ وفود کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، خودمختاری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے باقاعدہ رابطے جاری رکھیں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندرے روڈنکو اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان روس روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو شفقت علی خان

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا نمائشی علاقہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مرکز بن کر ابھرا
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق