آئی ایس او کراچی کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے مختلف اضلاع اور یونٹس کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نمازِ جمعہ بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے ڈرگ روڈ یونٹ نے مسجد و امام بارگاہ امامیہ قدیم میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسی طرح ضلع سینٹرل کے نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ جعفریہ نارتھ کراچی میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مظلومین کے حق میں نعرے درج تھے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے کورنگی یونٹ کی جانب سے بھی مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغریٰ، کورنگی نمبر 4 میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا، جہاں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔
خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔