ڈارما ’م سے محبت‘ کے اختتام پر کاسٹ کا انوکھا الوداع
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
’م سے محبت‘ ایک ایسا پاکستانی ڈراما ہے جس نے دیکھنے والوں کو محسور رکھا، اس ڈرامے کی کہانی میں ہلکا پھلکا رومانس تھا اور کردار ایسے تھے کہ جن سے لوگ پیار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟
تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا اور مداحوں نے ان کے کردار کو پسند کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Dananeer | ???????????? (@dananeerr)
احد رضا میر اور دنانیر مبین نے اس ڈرامے میں بالترتیب طلحہ اور روشی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے ڈرامے میں طلحہ اور روشنی کی شادی کے بعد کے دور کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے م سے محبت کو الوداع کہا ہے۔
انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے کردار کو پسند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کا رقص، ویڈیوز وائرل
محمد ابو ہریرہ عرف اکا م سے محبت کا سب سے پیارا کردار اور ستارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے بے پناہ داد سمیٹی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احمد رضا میر پاکستان دنانیر مبین ڈراما م سے محبت.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
ترک اداکار براق اوزچیویت نے مشہور ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کو معاوضے کے تنازع کے باعث خیر باد کہہ دیا ہے۔
ترکی میڈیا ادارے کے مطابق براق گزشتہ پانچ سیزنز سےاس ڈرامے میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جوکہ ارتغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہیں اب اس ڈرامہ سیریز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق براق اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے لیے معاوضے پر اختلافات سامنے آئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جو پروڈکشن ٹیم کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔
معاملہ کشیدہ ہونے کے بعد دونوں فریقین نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر دیا، جس سے اختلافات کی خبریں مزید تقویت پکڑ گئیں۔ براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں الوداع کہنے کو "عظیم خوبی" قرار دیتے ہوئے ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور جلد نئی کہانی میں واپسی کا بھی اعلان کیا۔
نئے سیزن میں کہانی عثمان بے کے بیٹے، اورحان غازی پر مرکوز ہوگی جبکہ بوڑھے عثمان کا کردار بھی متعارف کروایا جائے گا جو کوئی اور اداکار ادا کرے گا۔ نئے مرکزی کردار کے لیے مرت یازجی اوغلو، مرات یلدرم اور ابراہیم چیلیک کول جیسے اداکاروں کے نام زیر غور ہیں۔