لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ ، ندیم بارا، ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے عدالت پیش میں ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا، مستی گیٹ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درخواست منظور عبوری ضمانتوں عظمی خان کی علیمہ خان خان اور

پڑھیں:

4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)4اکتوبراحتجاج کے مقدمات میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ، عدالت نے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم حاضری پر ایکشن  لیتے ہوئے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضری کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت30جولائی تک ملتوی کردی۔

بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی 

یادرہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات ہیں،عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم