خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
صوبہ کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔ صوبائی ادارہ برائے آفات (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خشک موسم اور گرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر پر دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز دھوپ میں نکلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کے انجن کا پانی اور ٹائر کا پریشر لازمی چیک کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے علاقوں میں گرمی کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔