لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔
واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طبی عملے
پڑھیں:
لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ محمد رضوان کے مطابق ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات استوار نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی غلام دستگیر نے ملزم کی فوری گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان اور ٹیم کو شاباش دی، انکا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔