بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی سنگین دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ دھمکی ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ (ورلی) کے واٹس ایپ نمبر پر ایک پیغام کے ذریعے دی گئی۔

موصول ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا جائے گا، جبکہ ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام اس وقت دھمکی دینے والے شخص کی شناخت اور پیغام کی صداقت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہو۔ گزشتہ دو برسوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

2023 میں لورنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں دی گئیں۔ لورنس بشنوئی نے ایک انٹرویو میں کھلے عام کہا تھا کہ وہ سلمان کو معاف نہیں کرے گا۔

گولڈی برار، جو کہ ایک مفرور گینگسٹر ہے، اس کا بھی سلمان خان کو دھمکیوں میں نام آ چکا ہے۔ برار کا تعلق بھی بشنوئی گینگ سے ہے۔

اپریل 2023 میں سلمان خان کے گھر کے باہر دو افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کو اور بھی بڑھا دیا گیا تھا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان خان کو

پڑھیں:

ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے طالبان کے نمائندے کو پاکستان کا انتباہ پہنچایا۔

دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے، وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسپین کی فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی، اسرائیل کی ممکنہ شمولیت پر سخت مؤقف
  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی
  • ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام
  • ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ، بائیکاٹ کی دھمکی
  • ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
  • اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
  • آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کیا، پاکستان کی ایونٹ سے دستبرداری کی دھمکی برقرار