گاڑی اُڑا دیں گے، سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو ایک اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ دھمکی پیر کے روز واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ورلی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر پر بھیجی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا اور ان کی کار کو بم سے اُڑا دیا جائے گا۔
ممبئی پولیس اس معاملے پر فوری طور پر حرکت میں آگئی اور نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے اردگرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سلمان خان کو اس نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔ اس سے قبل بھی انہیں مختلف طریقوں سے قتل کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ خفیہ ایجنسیاں بھی اس دھمکی کے پیچھے موجود عناصر کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان خان کو کی دھمکی
پڑھیں:
مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔
مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔
View this post on InstagramA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔