ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا۔
مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر بیرون ملک سمندر پار
پڑھیں:
ڈبل کیبن گاڑی سمندر میں ڈوب گئی
کراچی میں سی ویو کے مقام پر سمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوب کر الٹ گئی، حادثے کے کئی گھنٹوں بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کو نکال لیا۔
رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے سی ویو پرسمندرمیں ڈبل کیبن گاڑی ڈوبی، گاڑی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورریسکیوٹیم نے گاڑی کو نکالا۔
ایس ایچ اوبوٹ بیسن محمد ریاض نیازی نے بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی مہران سومرو نامی شہری کی ملکیت ہے اور شہری صفورا اسکیم 33 کا رہائشی ہے۔
مہران سومرو نامی شہری بدھ اورجعمرات کی درمیانی شب فیملی کے ہمراہ سی ویو آیا تھا اور اپنی گاڑی سمندر کنارے لے گیا تھا۔
سمندر کا پانی چڑھنے اوراونچی لہروں کے باعث گاڑی پانی میں ڈوب کر الٹ گئی، جمعرات کی دوپہر ریسکیو 1122 کو موقع پرطلب کیا گیا۔
گاڑی کو نکالنے کے دوران رسی ٹوٹنے سے ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑی سوار تمام افراد محفوظ رہے، حادثے سے متعلق مزید بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔