بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کرن نائر نے ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو بے کار قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس میں جب ان سے ان کی شاندار پرفارمنس کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بات کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ وہ اچھا کھیلے لیکن ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔ اگر ان کی کسی اننگز سے ٹیم نہیں جیت سکتی تو اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں۔
بھارت کی جانب سے ٹرپل سینچری جڑنے والے کرن نائر کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد تھے کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور وہ کچھ نیا نہیں کرنے جارہے۔ لیکن ان کے دماغ میں یہ بات تھی کہ انہیں چند گیندوں میں گیم اور ماحول میں تیزی لانی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔