چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیے اور ایران کے سفیروں کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد میں چیف جسٹس سے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس نے پاکستان، ترکیے اور ایران کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات ہیں، پاک ترک عدالتی روابط کو ضلعی عدلیہ تک بھی توسیع دی جائے۔
اعلامیہ کے مطابق سفیر نذیر اوغلو نے ترک آئینی عدالت کے چیئرمین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ترکیہ سفیرنے عدالتی تعاون کومزید فروغ دینے میں ترکیہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ایرانی سفیرسے ملاقات میں چیف جسٹس نے پاک ایران عدالتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ایرانی سفیرنے ایران کے چیف جسٹس کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کوان کے تقرر پر مبارکباد دی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر نے چیف جسٹس پاکستان کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران کے چیف جسٹس مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے دونوں متوقع دوروں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح تبادلے باہمی طور پر سیکھنے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں۔
چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کے دائرے میں شامل کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو یادگاری تحائف پیش کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ایران کے
پڑھیں:
بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عمل داری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوران گفتگو کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔