سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے بعد اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔