قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی فٹنس سے متاثر ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ایک نئی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی۔ پیغام میں سلمان خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کرنے اور انکی گاڑی کوبم لگا کر دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی ایران کی کئی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے۔ ایران کی مدد کرنیوالی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یوے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔