City 42:
2025-06-09@21:49:20 GMT

وہاڑی میں طیارہ گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی،  ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔

 وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا  تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

 طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم کسی شہری یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر

 پاک فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی ہے۔ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طالبعلموں سمیت 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔
اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے کو خوفناک حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بس بے قابو ہو کر منی وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جے-35 اسٹیلتھ طیارہ خریدنےکا ارادہ، چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا
  • یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق
  • ٹینیسی میں 20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ
  • گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
  • کراچی، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹریوں میں آگ تاحال بجھ نہ سکی، ایک فیکٹری مکمل تباہ
  • کراچی، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹریوں میں آگ بدستور جاری، ایک فیکٹری مکمل تباہ
  • لیہ: نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • ڈی آئی خان:کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • جنوبی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی
  • تربت: زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی