بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بیرون ملک ملازمت کیلئے 2025 کے ابتدائی تین ماہ میں کتنے پاکستانی گئے؟ اعداد وشمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔
بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12ہزار 989 قطر، 939 بحرین،775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان،264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔
رپورٹ کے مطابق 108 پاکستانی جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے پر آباد افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ مختلف دیہات کی کئی ایکڑ فصلیں کٹاؤ کے باعث دریا برد ہوگئیں۔اس کے علاوہ دریائے راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔