وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔
فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان مذاکرات کیلئے رضامند،اعظم سواتی نے بڑاانکشاف کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریٹنگ میں بہتری
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے جدہ ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں