وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں گزشتہ شام ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔عشائیے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری سیاحت فرید احمد تاڑر نے خصوصی شرکت کی۔
مہمان وفد کی لاہوری روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جس پر وفد نے شاندار میزبانی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا۔ قبل ازیں، ای سی او ممالک کے سفیروں نے دہلی دروازہ، گلی سورجن سنگھ اور مسجد وزیر خان کا تاریخی دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے شاہی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔(جاری ہے)
مسجد وزیر خان میں وفد کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مہمان سفیروں نے مغلیہ طرزِ تعمیر، تاریخی ورثے اور اس کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہی حمام کے دورے کو یادگار قرار دیا۔ وفد نے لاہور کی تاریخی گلیوں، ثقافتی حسن اور ورثے کی جھلک کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی وفود کی میزبانی پنجاب کی تہذیبی شناخت کا عکاس ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم پنجاب کو عالمی سطح پر روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تاریخ ہر دم سانس لیتی ہے، جو دنیا کے لیے کشش کا باعث ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔
Post Views: 1