چیف آف دی نیول سٹاف کا نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ‘اورماڑہ میں نئے بلاک کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک بحریہ نے ساحلی پٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعب اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔ اس بلاک کا قیام علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پی این ایس درمان جاہ، کراچی اور پسنی کے درمیان ساحلی شاہراہ پر واقع واحدہسپتال ہے جو اورماڑہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ساحلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہہسپتال مقامی کمیونٹی کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تقریب میں اعلی سرکاری حکام، معززین اور پاکستان نیوی کے افسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طبی سہولیات
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔