وزیراعظم شہبازشریف کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اہم موقف
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا میں کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ اور لیبیا میں ہمارا مشن میتوں کے حصول کیلئے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حادثوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو پیاروں کی لاشیں وصول نہ کرنی پڑیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔