26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہریارآفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔
رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں 5 مئی تک ملتوی کر رکھی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس ضمانت کو ان کے ساتھ رکھ کر اکٹھا سن لیں گے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کے بعدسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روکا۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مو ¿قف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔ اس سے قبل وہ جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے بھی ملنے گئی تھیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے تحریک انصاف متحرک ہو گئی۔
چیف جسٹس سے ملاقات کرنے اور مقدمہ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کے لیے علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھیں۔ ہائی کورٹ میں 190 ملین پاو ¿نڈز کیس میں سزا معطلی کے کیس کی سماعت جلد کرانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔